خاتون کی مدد کے لیے پہنچنے پر پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ تو طوطا تھا
امین اکبر
پیر 6 جنوری 2020
23:51
شیرف آفس سے کئی پولیس آفیسرز موقع پر پہنچ گئے۔ سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق ڈپٹی جب موقع پر آئے تو گھر کا مالک باہر اپنی بیوی کی کار ٹھیک کر رہا تھا۔ فوٹیج کے پس منظر میں مجھے باہر آنے دو (Let me out!) کی آوازیں بھی آ رہی ہیں۔فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس آفیسر کی بات سننے پر گھر کا مالک گھر کے اندر جا کر اپنا طوطا باہر لے آتا ہے۔
گھر کے مالک نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر اپنی بیوی کی کار کی بریک ٹھیک کر رہے تھے اور ان کا 40 سالہ طوطا ریمبو اندر گانے گا رہا تھا، اسی دوران چار پولیس آفیسرز موقع پر پہنچ گئے۔
(جاری ہے)
پولیس آفیسرز نے مالک مکان کو بتایا کہ ہمسایوں میں سے کسی نے فون کر کے بتایا کہ اِن کے گھر کے اندر سے کسی عورت کی آواز آ رہی ہے، جو مدد کے لیے چلا رہی ہے۔
اس پر گھر کے مالک نے پولیس آفیسرز کا تعارف اپنے طوطے سے کرا دیا۔اس کے بعد گھر کے مالک نے اپنے طوطے کا تعارف اپنے ہمسایوں سے بھی کرایا۔ پولیس کو کال کرنے والی عورت طوطے کو دیکھ کر ہنسنے لگی۔گھر کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچپن میں اس طوطے کو Let me out چیخنا سکھایا تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.