اس فنکار کی شیشے پر ٹوتھ پیسٹ سے بنائی ہوئی تصاویر لائٹ بند کر نے پر شاہکار فن پارے میں بدل جاتی ہیں
بدھ 8 جنوری 2020 23:43
وسطی چین کے صوبے ہوبئی سے تعلق رکھنے والے شیاؤنگ نے ٹوتھ پیسٹ سے تصاویر پرانے کیمروں میں ریل کو ڈویلپ کرنے کے پراسس سے متاثر ہو کر بنانا شروع کیں۔ انہوں نے سوچا تھا کہ تصویروں کے نیگیٹیو بظاہر کافی بھدے لگتے ہیں لیکن ان سے بہت اعلی تصاویر بنتی ہیں۔
اسی تیکنیک کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے باتھ روم میں ٹوتھ پیسٹ سے شیشے پر مصوری کرنی شروع کر دی۔انہوں نے سب سے پہلے مشہور شخصیات کی نیگیٹیو پورٹریٹ بنائیں۔
(جاری ہے)
جب انہیں لگا کہ اس طرح پورٹریٹ بن سکتی ہیں تو انہوں نے اپنی مہارت میں اضافہ کرنا شروع کر دیا۔
اب وہ دو سے تین گھنٹے میں ایک شاندار پورٹریٹ تیار کر سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ کو شیشے پر ڈالتے ہی یہ خشک ہو جاتا ہے، اس لیے پورٹریٹ میں تبدیلی کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے۔شیاؤنگ ٹوتھ پیسٹ ہی نہیں بلکہ شیشے پر پڑے بارش کے قطروں کو بھی پورٹریٹ میں بدل سکتے ہیں۔شیاؤنگ کی اس طرح ٹوتھ پیسٹ سے فن پارے بنانے کی ویڈیوز ٹِک ٹوک پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ اُن کی چند ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.