گلستان جوہر کے عوامی مسائل حل کیے جائیں گے،علاقہ مسائل سے جکڑا ہوا ہے، علی زیدی

گلستان جوہر میں قبضہ مافیا سمیت کئی مسائل ہیں ماضی میں حلقے کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی گئی،وفاقی وزیر برائے بحری امور

ہفتہ 11 جنوری 2020 18:35

گلستان جوہر کے عوامی مسائل حل کیے جائیں گے،علاقہ مسائل سے جکڑا ہوا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کا حلقہ این اے 244 کے علاقے گلستان جوہر کا دورہ کیا پی ٹی آئی رہنماؤں نے گلستان جوہر میں مختلف مقامات پر بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ واٹر بورڈ، ڈی ایم سی سمیت دیگر بلدیاتی ذمیداران بھی موجود تھے اس موقع پر وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ کل شب حلقے میں تیز رفتار گاڑی کے حادثے اور آتشزدگی کا واقعے پر دلی افسوس ہے گلستان جوہر کے عوامی مسائل حل کیے جائیں گے حلقے میں ٹریفک،کچرا،سیوریج کا پانی،لوڈ شیڈنگ سمیت کئی مسائل کے انبار ہیں حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے دوسری جانب اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ گزشتہ شب حلقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے پر بے حد افسوس ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرکے ذہنی سکون اورخوشی ملتی ہے گلستان جوہر میں قابضہ مافیا سمیت کئی مسائل ہیں ماضی میں حلقے کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی گئی اس لئے آج عوام کے بنیادی مسائل سننے نکلیں ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کو اوالین ترجیح سمجھتی ہے