بھارت نے اپنا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں اتار دیا

اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں، جبکہ بھارتی آرمی چیف آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی بھڑک مار چکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جنوری 2020 23:51

بھارت نے اپنا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں اتار دیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2020ء) بھارت نے اپنا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں اتار دیا، اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں، جبکہ بھارتی آرمی چیف آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی بھڑک مار چکے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنی جنگی عزائم کا کھل کر اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک طرف بھارتی آرمی چیف آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی بھڑکیں مار رہے ہیں، تو دوسری جانب اب بھارتی بحریہ نے اپنا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دیا ہے۔

بھارتی نیوی نے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا ہے کہ جب بحیرہ عرب میں پاکستان اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشارسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پار فوجی کارروائی کے بیانات بیان بازی ہے، پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے گمراہ کن بیان پر اپنے دوٹوک اور سخت ردعمل میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پار فوجی کارروائی کے بیانات بیان بازی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشارسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کی بیان بازی معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا بیان اداروں میں انتہاء پسندی کے نظریے کا عکاس ہے۔ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ذہنیت اور علاقائی امن کو خطرے سے باخبر ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی حارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ بھارت 27 فروری2019ء کو ہمارے جواب کا مزہ چکھ چکا ہے۔ بھارت کو آئندہ بھی 27 فروری سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔