جاپانی ارب پتی خوشی کے تجربے میں ٹوئٹرفالورز کو 9 ملین ڈالر بانٹیں گے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 جنوری 2020 23:56

جاپانی ارب پتی خوشی کے تجربے میں  ٹوئٹرفالورز کو  9 ملین ڈالر بانٹیں ..

جاپانی فیشن ٹائیکون یوساکو مائیزاوا  اپنے ٹوئٹر صارفین کو 9 ملین ڈالر بانٹیں گے۔ ارب پتی یوساکو  اپنے فالورز میں سے 1000 افراد کو ایک ارب ین یا 9 ملین ڈالر دیں گے۔یہ رقم ایک تجربے کے لیے دی  جا رہی ہے۔ اس تجربے کا مقصد دیکھنا ہے کہ کیا  رقم ملنے سے لوگوں کو خوشی بھی ملتی ہے یا نہیں۔
یہ رقم اُن صارفین کو دی جائے گی، جنہوں نے اُن کے ایک  ٹوئٹ کو 7 جنوری سے پہلے ری ٹوئٹ کیا ہوگا۔

(جاری ہے)

یوساکو نے اس  تجربے کا اعلان 31 دسمبر کو کیا تھا۔ اُن کے ٹوئٹ کو 4.1 ملین بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ فاتحین کو  ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرنے والوں میں سے چنا جائے گا۔ اس کے بعد انہیں براہ راست میسج کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
یوساکو  پچھلے سال اسی تجربے میں 100 ملین ڈالر دے چکے ہیں۔ پچھلے سال اُن کے انعامی رقم کے ٹوئٹ کو5.6 ملین  بار ری ٹوئٹ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :