
اس کمپنی میں کام کرنے کے لیے آپ کو 2300 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے پڑیں گے
امین اکبر
اتوار 12 جنوری 2020
23:53

ملازمتوں کے حوالے سے اخبارات اور ویب سائٹس پر ایسے اشتہارات شائع ہوتے رہتے ہیں، جن میں ملازمت کے خواہش مند افراد سے طرح طرح کی عجیب و غریب شرائط پوری کرنے کا کہا جاتا ہے۔تاہم ملازمت کے کسی اشتہار میں کمپنی نے امیدوار کو کبھی یہ نہیں کہا ہوگا کہ انہیں نوکری چاہیے تو وہ کمپنی سے تنخواہ لینے کی بجائے کمپنی کو اپنی جیب سے ادائیگی کریں۔
انٹرنیٹ پر ملازمتوں کے اشتہارات کے حوالے سے ایک ویب سائٹ پر کچھ ایسا ہی اشتہار شائع ہوا تھا۔ایک کمپنی نے انٹرن شپ کے امیدواروں کے لیے ایک اشتہار دیا، جس میں کہا گیا کہ یہاں انٹرن شپ کرنے کے لیے امیدواروں کو 15 ڈالر فی گھنٹہ ادا کرنے ہونگے۔ ویب سائٹ سے یہ اندراج بعد میں ہٹا دیا گیا لیکن تب تک اس کے سکرین شاٹس ٹوئٹر پر وائرل ہو چکے تھے۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایک ٹوئٹر صارف نے ملازمت کی تلاش کے پورٹل Indeed پر شائع ہونے والے ایک اشتہار کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا۔یہ اشتہار نیویارک کی ایک کمپنی نے دیا تھا، جسے ڈیٹا انالسٹ کی تلاش تھی۔اشتہار میں متوقع امیدوار کو کئی طرح کی ترغیبات دینے کے بعد کہا گیا تھا کہ یہ reverse financed internship ہے، اس لیے امیدوار کو یہاں کام کرنے کے بدلے 15 ڈالر فی گھنٹہ ادا کرنا پڑے گا۔
جلد یہ ٹوئٹ وائرل ہوگیا، اسے 20 ہزار سے زائد بار ریٹ اور 90 ہزار بار سے زیادہ لائک کیا گیا۔
ویب سائٹ کے سپورٹ اکاؤنٹ نے تصدیق کی کہ اس اندراج کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، اس کے بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے اس اشتہار پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سرمایہ دارانہ نظام کی انتہائی شکل قرار دیا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.