سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے مین پوری اور ماوے پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت،پولیس رپورٹ جمع کرادی گئی

پیر 13 جنوری 2020 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے مین پوری اور ماوے پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت،پولیس رپورٹ جمع کرادی گئی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں گٹکے مین پوری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گٹکا ماوا سے متعلق قانون سازی کرلی گئی ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد معاملہ گورنر سندھ کو ارسال کردیا ہے، جبکہ پولیس حکام کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ مین پوری گٹکے ماوے پر مکمل پابندی عائد ہے،مین پوری گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات میں سیکشن 337 جے بھی لگائی جارہی ہیں،ضلع ملیر میں 2018 میں 356 مقدمات میں 395 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ضلع ملیر میں 2018 میں 320 ملزمان کو سزائیں ہوئیں اور صرف 36 ملزمان بری ہوئے،ضلع ملیر میں 1997 کلو گرام گٹکا اور چھالیہ ضبط کیں،ٹھٹہ ضلع میں 328 مقدمات درج ہوئے اور 320 مقدمات چالان پیش کیا گیا،عدالت نے گٹکے مین پوری کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی اور ملیر میں گٹکا مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جاری ہیں،ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی جانب سے عدالت حکم پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے لیکن دیگر اضلاع میں اب بھی فروخت جاری ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ نے حکم پر عملدرآمد نہ کرایا تو ان کو ذاتی حیثیت سے طلب کریں گے۔