جاپانی ارب پتی کو چاند پر ساتھ جانے کے لیے ایک ساتھی کی تلاش
امین اکبر
پیر 13 جنوری 2020
19:46
یوساکو مائیزاوا ایک مقبول جاپانی ارب پتی ہیں۔ آج کل وہ ایک ایسی ساتھی کی تلاش میں ہیں، جو اُن کے ساتھ چاند پر جا سکیں۔ یوساکو سپیس ایکس ڈیپ سپیس راکٹ کے ذریعے چاند پر جائیں گے۔
یوساکو نے حال ہی میں چاند پر جانے کے لیے ایک خاتون ساتھی کی تلاش کی مہم شروع کی ہے۔ یوساکو کی ویب سائٹ کے مطابق انہیں ایک دوست اور ساتھی کی تلاش ہے۔یوساکو کے ساتھی کی تلاش کا مرحلہ مقامی ٹی وی رئیلٹی شو پر نشر کیا جائے گا۔
یوساکو کے لیے ساتھی کی تلاش کے شو میں 20 سال سے زیادہ عمر کی خواتین حصہ لے سکیں گی۔شو میں منتخب ہونے والی خاتون یوساکو کے ساتھ اگلی نسل کے سپیس ایکس راکٹ میں بیٹھ کر چاند پر جائیں گی۔ یہ راکٹ خلا میں طویل سفر کرنے ، جیسے مریخ پر جانے اور چاند پر اترنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق یوساکو نے خلائی راکٹ مکمل ہونے کے بعد کمپنی کا پہلا گاہک بننے کے لیے اچھی خاصی رقم بھی جمع کرائی ہے۔
یوساکو جاپان کے سب سے بڑے آن لائن ریٹیل سٹور زوزوٹاؤن کے بانی ہے۔ اُن کے اثاثہ جات کی مالیت 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔یوساکو فن کے بھی دلدادہ ہیں۔ 2017 میں انہوں نے ژاں مائیکل کی ایک تصویر 110.4 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.