علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوںگے

منگل 14 جنوری 2020 12:10

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020ء کے پہلے مرحلے کے داخلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020ء کے پہلے مرحلے کے داخلے کل بدھ سے شروع ہوںگے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق داخلوں کے خواہشمند افراد / طلبہ کی معاونت و رہنمائی کے لئے 51 شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں، انفارمیشن ڈسکس قائم کردئیے گئے ہیں۔طلبہ کو گھرکی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم کردیئے گئے ہیں ،ْ ان تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرفراہم کردی گئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز میں میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ ،ْ ٹیکنیکل اور اوپن ٹیک کورسسز ،ْ بی ایس )فیس ٹو فیس(کے ذیل میں بی ایس ) انوائرمنٹل سائنس( بی ایس )کیمسٹری(،ْ بی ایس )مائیکرو بیالوجی(،ْ بی ایس )فزکس(،ْ بی ایس)باٹنی(،ْ بی ایس )ریاضی (اور بی ایس )شماریات( شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اِن پروگرامزکے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

امیدوار مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے ارسال کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ محمد ریاض کے مطابق بی ایس ،ْ ایم ایس سی ،ْ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے میرٹ کی بنیاد پرہوں گے۔ میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند افراد کو اہلیت ،ْ تعلیمی طریقہ کار ،ْ آن لائن داخلے کا طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کے لئے متعلقہ پراسپکٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ 17تا 24فروری منعقد ہونگے۔میٹرک ،ْ ایف اے اور سرٹیفیکیٹ کورسسز کے داخلوں کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ میرٹ بیسڈ پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ14فروری ہے۔

متعلقہ عنوان :