یوم کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا جائے ، ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان

منگل 14 جنوری 2020 21:38

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) یوم کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا جائے ،تمام ادارے یوم کشمیر کو منانے کیلئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں موثر اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے یوم کشمیر کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر احمد افنان ، اے ڈی سی جنرل قیوم قدرت ، اے سی پاکپتن علی عاطف ، اے سی عارفوالا افتخار حسین بلوچ ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، اے ڈی ایڈمن ایجو کیشن حنا چوہدری سمیت دیگر متعلقہ ادارون کے افسران نے شرکت کی ، ایجو کیشن افسران کو ہدایات جاری کہ یوم کشمیر کے سلسلہ میں طلباء کو مسلہ کشمیر سے متعلق آگاہی دیں۔

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی ، انتظامی افسران اس دن کی مناسبت سے شہر کے معروف شاہراہوں ، چوکوں پر بینرز اور فلیکسز لگائیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اے سی عارفوالا کو ہدایات جاری کیں کہ میونسپل کمیٹی کے ساتھ مل کر میونسپل ہال میں اس حوالہ سے تقریب منعقد کریں اور اس میں تمام اداروں کی شرکت کویقینی بنائیں اور واک بھی نکالیں۔

متعلقہ عنوان :