علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء کے بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 16 جنوری 2020 12:46

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء کے بیچلر پروگرامز کے فائنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء میں پیش کئے گئے بیچلر پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق بی اے پروگرامز میں جنرل آرٹس ،ْ لائبریری سائنس ،ْ ماس کمیونیکیشن ،ْ بی کام اور درس نظامی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں ،ْ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کو پرویژنل اسناد بھی ارسال کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اگلے پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں۔سمسٹر بہار 2020ء کے میٹرک ،ْ ایف ای،ْ پی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل ،ْ ایم ایس سی اور بی ایس)فیس ٹو فیس( پروگرامز کے داخلے جاری ہیں جبکہ بی اے اور بی ایس ،ْ ایم ای/ایم ایس سی ،ْ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے داخلے 2 مارچ سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :