فوج پر ہمارا کوئی خصوصی حق نہیں ہے

ہمیں اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے ۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 16 جنوری 2020 16:29

فوج پر ہمارا کوئی خصوصی حق نہیں ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 16 جنوری 2020ء ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ آرمی ایکٹ کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے فوج کے معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔ اسلام آباد  میں  صحافیوں  سے  گفتگو  کرتے  ہوئے  فواد  چودھری  نے  کہا  کہ  فوج صرف  پاکستان  کی  نہیں  ہے تمام جماعتوں کی ہے۔

فوج پر ہمارا کوئی خصوصی حق نہیں ہے ۔ موجودہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ بگاڑ کر رکھی جائے۔ اس صورتحال میں ملک کو استحکام چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف بڑے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف کو چاہیے کہ وزیراعظم کی کرسی کیلئے مسلم لیگ کے رہنما شہباز شریف سے ٹاس کر لیں۔

(جاری ہے)

فواد چودھری نے شہبا ز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہبا زشریف اب وطن واپس نہیں آئیں گے ، لندن میں 12 ٹوپیاں خریدی ہیں ، لگتا ہے شہبا زشریف کا زیادہ عرصے رہنے کا پلان ہے۔ واضح رہے نہ صرف اپوزیشن بلکے حکومتی نمائندوں کے لئے بھی جارحانہ انداز رکھتے ہیں۔ مگر آج ان کے اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھنے کی بات سب کی حیرانی کا باعث ہے ۔ ماضی میں انہوں نے اپوزیشن کے سخت احتساب کی حمایت کی۔  فواد چودھری اپنے  ایک منفرد  بیانیہ پرعمل  پیرا ہے  ۔ جس کے  باعث  حکومتی نمائندوں  کو بھی  تنقید  کا  نشانہ  بناتے   رہے ہیں۔ واضح رہے انہوں نے  تنقید کرنے  پر مبشر  لقمان سیمت  تین اینکر  پرسنز کو تھپڑ  مار دیئے  تھے۔