گوٹھ بچل چاوڑو کا چالیس سالہ محنت کش تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

جمعہ 17 جنوری 2020 00:14

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) گوٹھ بچل چاوڑو کا چالیس سالہ محنت کش تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

.بوکھی کے گوٹھ بچل چاوڑو کا رہائشی چالیس سالہ محنت کش علی محمد ملاح گھر سے لکڑیاں کاٹ کر فرخت کر کہ آٹا اور دال چاول لینے کے لئے جھاڑیوں کی جانب نکلا راستہ میں پانی پینے کے لئے تلاب کے کنارے بیٹھا کہ پیر پھسل گیا اور محنت کش تلاب میں ڈوب کر جان بحق ہو گیا ورثہ کے مطابق علی محمد مرگی کی بیماری میں مبتلا تھا غربت کے باعث علاج نہیں کرا سکا علی محمد لکڑیاں کاٹ کر شہر میں فرخت کر کہ گزرسفر کرتا تھا اور گھر والوں کا کفیل بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :