
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
اتوار 15 جون 2025 16:20

(جاری ہے)
آپ کا انحصار وفاق کے 1500 ارب روپے زائد پر ہے. جب آپ کو وفاق سے 1500 ارب سے زائد رقم ملے گی تو پھر آپ کا بجٹ 2119 ارب کا ہوگا.
آپ یہ بتائیں کہ وفاق میں عمران خان کی پونے چار سال کی حکومت میں آپ کو کون سے سال میں وفاق نے پیسے دیئے. یہ ہماری حکومت ہے جو آپ کو ہر سال رائلٹی وغیرہ کے مد میں پیسے دیتی ہے. اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی ہے، اس کے باوجود تعلیم کےلیے فقط 13 ارب روپے رکھے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، یہاں پر 2800 سکولوں کی چاردیواری نہیں ہے، ڈھائی ہزار سکولوں میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے، بچوں کےلیے واش رومز کی سہولت موجود نہیں ہے، 2 ہزار سکولوں میں فرنیچر نہیں ہے، یہاں پر ڈھائی سو بچوں کےلیے ایک استاد موجود ہوتا ہے. صوبے کے 34 یونیورسٹیوں میں سے 24 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز موجود نہیں ہیں، علی امین کی حکومت نے 18 یونیورسٹیوں کو بند کرنے اور کچھ کے جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے. انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 153 ارب روپے رکھے گئے ہیں لیکن تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود تعلیم کےلیے فقط 13 ارب روپے رکھے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ صوبے میں پچھلے 13 سالوں سے اپوزیشن اراکین کو فنڈز نہیں دئیے گئے، بلدیاتی اداروں کو فنڈ نہیں دیا گیا. انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مختلف منصوبوں کے نام پر پیسے رکھے گئے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ یہ منصوبے کہاں بنیں گے. انہوں نے اپنی حکومتوں کے 310 اسکیموں کو بند کر دیا ہے اور مفروضوں کی بنیاد پر 810 نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے. انہوں نے کہا کہ علی امین صاحب ہم آپ کا ایک ایک جھوٹ قوم کے سامنے رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ایک ضلع کوہستان سے 200 ارب روپے جعلی چیکس کے ذریعے نکلتے ہیں تو باقی اضلاع کا کیا حال ہوگا. انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہسپتالوں میں ایک پیناڈول کی گولی اور سرنج تک موجود نہیں ہے، صحت کارڈ صوبے میں سب سے بڑا فراڈ ہے، اس پر ایک ہسپتال میں ایک مریض کے ایک ہی دن میں ایک مرض کے 20، 20 آپریشنز ہوتے ہیں، کیا یہ کہیں ممکن ہے؟. انہوں نے کہا کہ کہ ان کی حکومت آنے سے قبل صوبے پر 30 ارب روپے کا قرضہ نہیں تھا، آج 2 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور یہ سال کے آخر تک صوبہ 2880 ارب روپے کا مقروض ہوجائے گا. اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور پہلے 12 اضلاع گن کر آئے، اب شاید انہوں نے سرنگ کھودنے کا اعلان کیا ہے، لواری ٹنل اور کوہاٹ ٹنل کی صورت میں میاں محمد نواز شریف سرنگیں بنا چکے ہیں. اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور صاحب کو چاہیے کہ وہ صوبے کی ترقی پر توجہ دیں اور مالی بدانتظامی روک دیں.
مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.