علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار سمسٹر 2020 کے لئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعہ 17 جنوری 2020 16:15

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار سمسٹر 2020 کے لئے داخلوں کے شیڈول ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار سمسٹر 2020 کے لئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بی ایس سے پی ایچ ڈی پروگراموں کے لئے یکم مارچ سے 15اپریل اور میٹرک ،انٹرمیڈیٹ اور سرٹیفکیٹس کورسز کے لئے 15جنوری سے 21فروری تک داخلہ فارم وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر ساہیوال چوہدری ذوالفقار علی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ داخلوں کے لئے پراسپکٹس یونیورسٹی کے ریجنل آفس سے ہفتہ اور اتوار سمیت تمام دنوں میں دستیاب ہیں جس میں داخلہ بھیجنے اورمضامین کی مکمل تفصیل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :