سندھ کی ترقی کے لیے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے، عمران اسماعیل

حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:29

سندھ کی ترقی کے لیے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے، عمران اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی کے لیے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے۔ہفتہ کوکراچی میں گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر، پرویز خٹک، گورنر پنجاب ، حلیم عادل شیخ اور دیگر ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاق کے تحت ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماں کی جانب سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر ہرممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، صوبے کی ترقی کے لیے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے۔