ممتاز گلوکارہ مہناز بیگم کی 7 ویں برسی اتوار کو منائی گئی

اتوار 19 جنوری 2020 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) ممتاز گلوکارہ مہناز بیگم کی 7 ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔ مہناز بیگم نے ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلموں کے لئے کئی طرح کے نغمے گائے۔ انہوں نے کئی فلموں میں پس پردہ گلوکارہ کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نی13 بار بہترین پس پردہ خاتون گلوکارہ کے طورپر نگار ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیاگیا۔

مہناز بیگم کو غزل، ٹھمری، دردا، خیال، درود اورسلام، نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں خاص مقام حاصل تھا۔ 19 جنوری 2013ء کو علاج کے لئے کراچی سے میامی فلوریڈا منتقلی کے دوران بحرین کے ہوائی اڈے پر انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی برسی کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے ان کی خدمات کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔