اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبرپختو نخوا اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پیر 20 جنوری 2020 20:46

اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبرپختو نخوا اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبرپختو نخوا اور بالائی پنجاب میں (کل) منگل کو چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا (بونیر، چترال، دیر، کالام، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، کرم، پشاور، مردان، کوہاٹ) کے اضلا ع میں بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم ابرالود رہے گا۔

(جاری ہے)

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم سکھر جیکب آباد اور لاڑکانہ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرالود رہے گا تاہم گوجرانوالہ، گجرات،حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودہا، بھکر، خوشاب اور میانوالی کے اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔

بہاولپور، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یارخان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، پشین، چمن، زیارت اور قلات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا تاہم کوئٹہ (شہر،سمنگلی02) اور بہاولپور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ پیر کو ملک میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 20، استور منفی 16، گو پس منفی13، کالام، پاراچنار منفی 10، بگروٹ منفی 09، دیر، مالام جبہ، قلات منفی 05 اور کوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔