
روسی شخص کی اپنے بچپن میں بنائی پینٹنگ 47 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش
پیر 20 جنوری 2020 23:44

ماسکو سے تعلق رکھنے والے ولادیمیر مکٹچیان اس وقت قومی خبروں کی زینت بن گئے جب انہوں نے ایک ڈرائنگ 140 ملین روبل یا 2.3 ملین ڈالر یا تقریبا 47 کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔یہ ڈرائنگ انہوں نے 6 سال کی عمر میں بنائی تھی۔
41 سالہ صحافی ولادیمیر مکٹچیان نے اپنے بچپن میں بنائی ہوئی ڈرائنگ ایک کلاسیفائیڈ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تو یہ فوراً ہی وائرل ہوگئی۔
انہوں نے بتایا ”جب میں نے اس تصویر کو بنایا، میں بہت چھوٹا تھا، یہ سویت دور تھا۔ میرے کام میں ٹی وی سکرین سے ، کتابوں سے ہم تک پہنچنے والی حقیقت کا عکس ہے۔
(جاری ہے)
اس تصویر کا عنوان ”گھوڑے پر ریڈ آرمی کا فوجی “ ہے۔ولادیمر کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وہ اپنی پرانی چیزوں کو دیکھ رہے تھے تو اپنی بنائی ہوئی تصویر اُن کی نظروں کے سامنے آگئی۔ انہوں نے سوچا کہ بچپن میں بنائی ہوئی تصویر ہی حقیقی خزانہ ہو سکتی ہے، جس کے بعد انہوں نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا ”میں نے اپنی ساری روح اور اپنے بچپن کی خوشی اس میں ڈال دی۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ فن کار کےہاتھ کی رہنمائی خدا کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ خدا نے اسے پسند کیا ہے“۔
ولادیمر نے بتایا کہ انہیں بہت سے لوگوں کے فون آتے ہیں، جو اُن سے تصویر کی قیمت میں کمی کا پوچھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فن کار کی بے عزتی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی قیمت کو آدھاکر چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تصویر کی قیمت تو کچھ زیادہ ہے لیکن یہ اس فن پارے کے لیے کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اس فن پارے کی قیمت اتنی ہی رکھی ہے، جتنی رقم کی انہیں ضرورت ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.