
شوہر کی شراب نوشی چھڑانے کے لیے بیوی نے شراب میں دست آور دوا ملانا شروع کر دی
امین اکبر
پیر 20 جنوری 2020
23:44

اپنے شوہر کی شراب نوشی چھڑانے کے لیے ایک میکسیکن بیوی نے انوکھا طریقہ اپنایا۔ انہوں نے اپنے شوہر کی شراب چھڑانے کے لیے اس میں قبض کشا قدرتی چیزیں جیسے کیسٹر آئل وغیرہ لانا شروع کر دیں۔
انٹرنیٹ پر بہت سے پیجیز اور فورمز پر مشورہ کرنے کے بعد سینالوا سے تعلق رکھنے والی مچل ا ین نے اپنے شوہر جوز برائن کی شراب چھڑانے کے لیے اس میں قبض کشاچیزیں اشیا ملانے کا فیصلہ کیا۔
جوز نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی کا خود سے شراب دینا کافی عجیب لگا تھا لیکن وہ اسے اپنی بیوی کی محبت سمجھا۔ جب دست آور قطروں نے اپنا کام شروع کیا تو مچل نے اپنے شوہر کو قائل کرنے کی کوشش کی یہ سب الرجی کی وجہ سے ہوا ہے اور یہ الرجی الکوحل کی لگتی ہے۔
(جاری ہے)
اس صورتحال سے تنگ آکر مچل نے شراب میں زیادہ دوا ملانی شروع کر دی۔ اس سے جوز کے لیے مسئلہ اتنا زیادہ بڑھا کہ وہ باتھ روم تک بھی نہیں جا سکتا تھا۔ جوز کے جسم میں پانی اور نمکیات کی شدید کمی ہوگئی، جس کی وجہ سے مچل کو اپنے شوہر کو مقامی ہسپتال لے جانا پڑا۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے سوال و جواب کیے تو جوز نے انہیں اپنی شراب نوشی اور موجودہ حالت کے بارے میں بتایا، جوز نے ساتھ ہی وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی شراب نہیں پیے گا، کیونکہ بیماری کی وجہ سے وہ بیٹھ بھی نہیں سکتا۔
میکسیکن اخبار کے مطابق مچل نے بھی بتدریج اعتراف کر لیا کہ اس بیماری کی وجہ وہی ہے، وہ ہی شراب میں دست آور دوا ملاتی تھی۔مچل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اندازہ ہے کہ مچل پر مقدمہ چلنے کے بعد اسے کچھ سزا بھی ہوگی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.