طلباء کو لے جانے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت سے بس میں خوفناک دھماکہ

مسیسیپی کے مقام پر الاباما یونیورسٹی کے طلباء کو لے جانے والی چارٹر بس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: غیر ملکی میڈیا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 21 جنوری 2020 08:35

طلباء کو لے جانے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت سے بس میں ..
ہیٹیس برگ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21 جنوری 2020ء) طلباء کو لے جانے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مسیسیپی کے مقام پر الاباما یونیورسٹی کے طلباء کو لے جانے والی چارٹر بس میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ، طلباء محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مسیسیپی میں طلباء کو لے جانے والی بس میں اچانک خوفناک آگ بڑھ اٹھی جس کے باعث بس شدید آگ کی لپیٹ میں آ گئی، آگ لگتے ہی طلباء کو بس سے اتار لیا گیا تھا جس کے باعث بس پر سوار تمام طلباء محفوظ رہے، تاہم ان کے ضروری سامان کا زیادہ حصہ بس میں ہی جل گیا۔

طلباء بس سے اتر کر دور جا کھڑے ہوئے تھے اور اسی دوران دیکھتے ہی دیکھتے بس میں لگی آگ مزید شدت اختیار کر گئی، اور آگ دھماکے کی صورت اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

تاہم بروقت اطلاع ہو جانے اور طلباء کو بس میں لگی آگ کے شدت پکڑنے سے قبل ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، طلباء آگ لگنے کے فوراََ بعد اپنا سامان پکڑ کر بس سے دور جا کھڑے ہوئے تھے جس کی وجہ سے طلباء کا قافلہ کسی بھی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور سڑک پر رواں گاڑی سے آگے جانے کی کوشش میں مصروف تھا جس دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، ان کا کہنا تھا کہ حادثہ بےحد خوفناک تھا اور وہ کافی حد تک ڈر گئے تھے تاہم اس خوفناک حادثے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس پر وہ مطمئن ہیں، البتہ طلباء کے قیمتی سامان کا بیشتر حصہ بس میں رہ جانے کی باعث جل کر خاکستر ہو گیا۔