
سابقہ بیوی کے خلاف بچے کی تحویل کےمقدمے کا فیصلہ تلوار بازی سے حل کرنے دیا جائے۔ شوہر کی عدالت کو درخواست
امین اکبر
منگل 21 جنوری 2020
23:48

پاؤلا، کنساس سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اوسٹرم اس وقت عالمی شہ سرخیوں کا مرکز بن گئے جب انہوں نے آئیووا کی عدالت میں درخواست دی کہ اُن کے مقدمے کافیصلہ تلوار بازی سے کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ میدان میں اپنی سابقہ بیوی اور / یا ان کے وکیل سے دوبدو لڑائی کر سکیں۔
40 سالہ ڈیوڈ نے شیلبی کاؤنٹی میں آئیووا ڈسٹرکٹ کورٹ سے درخواست کی ہے کہ انہیں 12 ہفتوں کا وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی جاپانی کاٹانا اور واکیزاشی تلواریں بنا سکیں اور لڑائی کے میدان میں اپنی سابقہ بیوی اور ان کے وکیل کی روحیں اُن کے مادی جسموں سے نکال سکیں۔
ڈیوڈ کو رتلوار بازی کا تجربہ نہیں ۔ انہوں نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہیں عدالت سے اپنے موافق رد عمل کی امید نہیں لیکن وہ اپنی درخواست کا جواب چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
ڈیوڈ نے عدالت کو بتایاکہ تلوار بازی کے ذریعے مقدموں کے فیصلے پر پابندی نہیں، ابھی 1818 میں برطانوی عدالت اسے قانونی تنازعوں کے حل میں استعمال کر چکی ہے۔ڈیوڈ نے 2016 کے نیو یارک سپریم کورٹ کے مقدمے کا بھی حوالہ دیا جس میں جج فلپ مینارڈو نے تسلیم کیا تھا کہ مبارزت کو کالعدم نہیں کیا گیا۔
ڈیوڈ نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ وہ کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے بلکہ وہ لوگوں کی توجہ اس حقیقی قانونی چیلنج کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں، جس کا سامنا بطور باپ وہ بچوں کی تحویل کے حقوق کے لیے کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ کی سابقہ بیوی کے وکیل نے اُن کی درخواست کے جواب میں عدالت کو کہا ہے کہ ڈیوڈ کے لیے ماہر نفسیات کا بندوبست کیا جائے۔
عدالت نے ابھی تک اس انوکھی درخواست کافیصلہ نہیں سنایا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.