
یہ درزی صرف کپڑے ٹرائی کرنے پر 15 یورو وصول کرتے ہیں
امین اکبر
منگل 21 جنوری 2020
23:48

سپین کے شہر بلباؤ میں اندرون شہر کے علاقے میں چار دہائیوں سے درزی کا کام کرنے والے کامینو ازولا پاسکوال اور ان کے بھائی اپنی دکان چلا رہے ہیں۔ وہ دونوں اتنے زیادہ تجربہ کار ہوچکے ہیں کہ کسی بھی شخص کو صرف دیکھتےہی بغیر ناپ لیے اس کا سوٹ بنا سکتے ہیں۔ انہیں اپنی دکان پر آنے والے تمام لوگوں کا ناپ تو یاد ہی ہے لیکن وہ نئے آنے والے لوگوں کو بھی صرف دیکھ کر اُن کے ناپ کا سوٹ بنا سکتے ہیں۔
پاسکوال بلباؤ ٹیلرنگ شاپ میں آرڈر پر مردانہ لباس تیار کرنے کے علاوہ ریڈی میڈ سوٹ بھی ہوتے ہیں۔ پاسکوال بلباؤ ٹیلرنگ شاپ پر بہت سے لوگ صرف مشورہ لینے آتے ہیں۔ کامینو ازولا پاسکوال اور ان کے بھائی ہر شخص کی شخصیت کے مطابق بہترین لباس کا مشورہ دیتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ مشورہ لینے کے لیے آنے والے اُن کے پاس دو گھنٹے تک بھی موجود رہتے ہیں اورکئی طرح کے لباس ٹرائی کر کے ویسا لباس دوسری دکانوں سے خریدتے ہیں۔
(جاری ہے)
اس دکان پر فروخت ہونے والے کپڑوں کی قیمت 800 سے 1500 یورو یعنی 1 لاکھ 36 ہزار سے 2 لاکھ 56 ہزار روپے تک ہوتی ہے۔ اس لیے دونوں کو امید ہے کہ اُن کے پاس آنے والے سنجیدہ گاہکوں کے لیے ٹرائی کی فیس زیادہ نہیں ہے۔
سپین کے سوشل میڈیا پر اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کامینو ازولا پاسکوال اور اُنکے بھائی کو ٹرائی فیس لاگو کرنے پر حق بجانب سمجھ رہے ہیں تو کچھ لوگ صرف ٹرائی کے لیے فیس لینے کو لوگوں سے زیادتی قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.