بیٹا ٹیکساس کی مٹی پر پیدا ہو۔امریکی فوجی نے200 ڈالر میں ٹیکساس کی مٹی اٹلی منگوا لی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 جنوری 2020 23:54

بیٹا ٹیکساس کی مٹی پر پیدا ہو۔امریکی فوجی نے200 ڈالر میں  ٹیکساس کی مٹی ..

اٹلی کے صوبے  پادووا  میں تعینات  امریکی  چھاتا بردار فوجی ، ٹونی ٹراکونی،   کی  ایک ہی خواہش تھی کہ ان کا پہلا بیٹا  ٹیکساس کی سرزمین پر پیدا ہو لیکن بیٹے کی پیدائش سے صرف ایک ماہ پہلے وہ  اپنی وطن سے ہزاروں میل دور تھے۔ ایسے میں انہیں ایک اچھوتا خیال آیا۔  انہوں نے فیصلہ کیا کہ   وہ اپنی  بیوی کو تو ٹیکساس نہیں لے جا سکتے تو وہ ٹیکساس کی مٹی کو ہی  اٹلی منگوا لیتے ہیں۔

ٹونی  خود جا کر  وہ مٹی نہیں لا سکتے تھے اس لیے انہوں نے اپنے والدین کو  کہا کہ وہ پلاسٹک کے ایک کنستر میں ٹیکساس کی مٹی اٹلی بھیج دیں۔ ٹونی کا ارادہ تھا کہ وہ مٹی کو ہسپتال کے  بستر کے  نیچے چھپا دیں گے، اس طرح اُن کا بیٹا  تیکنیکی طور پر  ٹیکساس کی مٹی پر پیدا ہوگا۔ ٹونی نے ٹیکساس کی مٹی منگوانے پر 200 ڈالر خرچ کر دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے  بیٹے کی پیدائش سے پہلے 20 جولائی کو ٹوئٹر پر اس بارے میں پوسٹ لکھی لیکن اسے پرائیویٹ رکھا۔

انہوں نے انہوں نے 17 اگست کو اپنے بیٹے چارلس کی پیدائش کے بعد ایک اور ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اُن کا بیٹا اٹلی میں رہتے ہوئے ٹیکساس کی مٹی پر پیدا ہوا ہے۔یہی نہیں  بلکہ ٹونی نے وہ ساری مٹی سنبھال کررکھی۔ جب ستمبر میں اُن کا بیٹا کپڑے پہننے کے قابل ہوا تو انہوں نے زمین پر ٹیکساس کی مٹی پھیلا اسے اپنے بیٹے کو اس پر کھڑا کر دیا تاکہ  چارلس کے پاؤں سب سے پہلے ٹیکساس کی مٹی کو ہی چھوئیں۔

متعلقہ عنوان :