شریف فیملی نے منظم ہوشیاری سے کر پشن کے ریکارڈ قا ئم کیے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

شریف خاندان کے خلاف نیب کی تحقیقات میں ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے‘چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی

جمعرات 23 جنوری 2020 14:20

شریف فیملی نے منظم ہوشیاری سے کر پشن کے ریکارڈ قا ئم کیے‘ڈاکٹر شاہد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی و پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شریف فیملی نے منظم ہوشیاری سے کر پشن کے ریکارڈ قا ئم کیے، شہباز ، حمزہ اور سلمان شہباز کی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کے انکشاف سے لیگیوں کو ڈوب مر نا چاہیے، شریف خاندان کے خلاف نیب کی تحقیقات میں ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بے نامی کمپنیوں میں گھوسٹ ملازمین کی تعداد زیادہ ہے۔ تحقیقات کے دوران میسرز یونی ٹاس، گڈ نیچر، یونی سٹیل، وقار ٹریڈنگ اور مقصود اینڈ کمپنی میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئیجو اس با ت کی تصد یق ہے کہ شر یف فیملی نے ملک اور قوم کا پیسہ با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹا اور لو ٹ مار کو چھپانے کیلئے کئی راہیں اختیارکیں۔

انہو ں کہ انتہا ئی ا فسو س کی با ت ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ایف بی آر سمیت دیگر اداروں میں کمپنیوں سے متعلق غلط کوائف جمع کروائے۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی نے ٹیکس چوری کرنے کے لیے اخراجات زیادہ ظاہر کیے جس میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔