کمشنر سرگودہا ڈویژن کی زیرصدارت چاروں اضلا ع کے انتظامی امور کا جائزہ اجلا س
جمعرات 23 جنوری 2020 16:02
(جاری ہے)
اُ نہوں نے ٹڈی دل کی نقل وحرکت پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔
انہوں نے محکمہ زراعت کو حکومت کے تجویز کردہ ایس اوپیز کو کسانوں تک پہنچانے کی ہدایت کی جبکہ نمبرداروں کو اس اہم مسئلے بارے رابطے میں رکھنے اور ان کی مشاورت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ کمشنر نے تمام اضلاع میں آٹے کی ترسیل اور قیمتوں بارے تفصیلات حاصل کیں ۔ اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں انتظامی امور بالخصوص آٹا بحران بارے غلط تاثر کی تفصیلات بتائیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں آٹے کی کوئی قلت نہیں جبکہ محکمہ خوراک نے میانوالی اور سرگودہا کے کوٹہ میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہاعبداللہ نیئر شیخ نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع کا کوٹہ بڑھنے سے ضلع میں ٹرکنگ پوائنٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب 34 مقامات پر وسیع پیمانے پر آٹا دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ضلع کے 34 ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹے کے 7560 تھیلے فراہم کیے گئے ہیں جس میں سے 5080 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں آٹے کے نرخوں اور معیار کو بھی کنٹرول کر لیاگیا ہے جبکہ ٹڈی دل کے حملوں کے دفاع کیلئے محکمہ زراعت نے اپنا تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور ا س کے خاتمہ کیلئے ٹیمیں ضلع کے طول وعرض میں موجود ہیں۔ کمشنر نے انتظامی گرفت کو مزید مستحکم او رمضبوط بنانے کی ہدایت کی ۔ ا س موقع پر ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ، ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودہا سید ہاشم رضا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو کے علاوہ ویڈیو لنک کے ذریعے دیگر تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر بھی شریک تھے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.