پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا

بلدیاتی انتخابات اپریل اور مئی میں ہونگے‘ تمام تر انتظامات مکمل ہیں ۔ سیکریٹری بلدیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 23 جنوری 2020 16:35

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین23 جنوری 2020 ء) پنجاب حکومت نے  اپریل ‘مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں انتخاب کرانے کیلئے تمام تر انتظاما ت مکمل کر لئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔سیکٹریٹری بلدیات ڈاکٹرا حمدجاوید قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپریل اور مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیار ی مکمل کر لی ہے۔

جاوید قاضی نے کہا ہے کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب لیکشن کمیشن پر منصر ہے کہ الیکشن کی کیا تاریخ دی جاتی  ہے۔ واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ  کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرائے  جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین سیاست میں نسبتاََ نئے ہیں۔اس لیے چوہدری برادران اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ان کا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ایک تعلق یقیناََ درمیانی راستہ نکلے گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے مولانا کی پارٹی کو بری طرح شکست دی جس کے بعد وہ سیاسی طور پر بہت پیچھے چلے گئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا یہ ہماری پارٹی کی جانب سے بہت بڑی غلطی یہ ہوئی کہ ہم نے بیانات دے کر انہیں اہمیت دی۔ہم جانتے ہیں کہ مولانا کے اس احتجاجی دھرنے سے ان کی سیاسی وقعت میں اضافہ ہوا اہے۔ تاہم اب پنجاب حکومت نے ااپریل اور مئی کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔