پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

جمعہ 24 جنوری 2020 00:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق محمدارشد کو ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، شاہد محمود عادل کو ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیویٹ ، شاہد عمران مارتھ کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی ،امتیاز احمد کو محکمہ اینٹی کرپشن سے تبدیل کر کے او ایس ڈی بنادیاگیا ،اشفاق حسین سیال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ صبا ء عادل کی خدمات پنجاب فوڈاتھارٹی کے حوالے کردی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :