جہلم:دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات

21 سالہ حمزہ نامی نوجوان کو گولیاں مار کربے دردی سے قتل کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 جنوری 2020 17:13

جہلم:دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات
جہلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) جہلم کی تحصیل دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں 21 سالہ حمزہ نامی نوجوان کو گولیاں مار کربے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ نوجوان کو دو گولیاں ماری گئیں۔ ایک گولی اُس کی آنکھ اور ایک گولی سینے میں ماری گئی۔

(جاری ہے)

نا معلوم قاتل حمزہ کو قتل کرنے کے بعد نکی جگیسی گاوں کے ساتھ ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

حمزہ دینہ کے چوہدری پلازہ میں موبائل ریپیئرنگ کا کام کرتا تھا۔ پولیس تھانہ دینہ کے ڈی ایس پی شاہد صدیق موقع پر پہنچ گئے اور ان کی سربراہی میں ہی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ ورثاء کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دُشمنی نہیں ہے۔