جہلم: ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ

ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں : سیف انور جپہ

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 جنوری 2020 18:00

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد ..
جہلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اور جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے اس موقع پر سبزی منڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ رئیس کی انسپکشن کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد سستی اشیاء خور و نوش کی فراہمی ہے۔ تاکہ تمام اشیاء خور و نوش سرکاری نرخوں پر فراہم کی جانے کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔ سیف انور نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو سرکاری طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ قیمت ایپلی کیشن کی مدد سے بھی کارروائیاں کر رہی ہے۔ شہری شکایات کی صورت میں موبائل ایپ سے مدد لیں۔