اسسٹنٹ کمشنر خانیوال نے پرانی بیٹریوں کو جلانے والے دو کارخانوں کو سیل کر دیا

جمعہ 24 جنوری 2020 18:23

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر خانیوال زین العابدین نے کہا ہے کہ سکہ پگھلانے والی بھٹیاں خطرناک ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز فرحان رضا اور مقامی پولیس کے ہمراہ سمال انڈسٹریز خانیوال میں واقع پرانی بیٹریوں کو جلانے والے دو کارخانوں کو فضائی آلودگی کا باعث بننے کی وجہ سے سیل کر دیا اور ایک یونٹ کی دو بھٹیوں کو موقع پر مسمار کر دیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھی جس کے خلاف محکمہ تحفظ ماحولیات خانیوال نے پہلے بھی متعدد بار کاروائی کرتے ہوئے ان کو بند کیا اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو خفیہ اطلاع ملی کہ دو سکہ پلانے والے یونٹس نے سیل توڑ کر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے فضائی آلودگی اور سموگ کی وجہ سے علاقہ کے مکینوں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خانیوال زین العابدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز اسٹیٹ محمد فرحان رضا مقامی پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی کرتے ہوئے دلشاد بیٹری یونٹ عمر لیڈ ایکٹر کشن یونٹ کو سیل کر دیا اور نوید گندم بیٹری یونٹ کی دو بھٹیوں کو توڑ دیا گیا اور موقع پر سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

ان یونیورس کے مالکان دلشاد زاہدعلی نوید اور محمدندیم کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے تھانہ صدر خانیوال میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب تنویر احمد وڑائچ کے مراسلہ کے تحت ایسی تمام فیکٹریوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ اس کے مضر اثرات سے عوام کو بچایا جا سکے۔ ان ان بھٹیوں کے خلاف کاروائی میں انسپکٹر ماحولیات محمد امجد راؤ عتیق الرحمن اوصاف علی محمد رفیق محبوب احمد اور مقامی پولیس نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :