تاجر ملک کی معاشی ترقی کا پہیہ ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گورنرسندھ

جمعہ 24 جنوری 2020 19:50

تاجر ملک کی معاشی ترقی کا پہیہ ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تاجر ملک کی معاشی ترقی کا پہیہ ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے طارق روڈ کے تاجروں کے 8 رکنی وفد سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ رکن صوبائی اسمبلی سعید آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں، کاروبار میں آسانی کے لئے کئے گئے اقدامات ، تاجروں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے اس موقع پر کہا کہ تاجروں کو کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ حکومت انہیں ملک کی معاشی ترقی کا پہیہ سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تمام مسائل حل کریں گے تاکہ وہ زیادہ یکسوئی کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان میں بہتری ، اسٹریٹ کرائمز، بجلی اور گیس کے مسائل کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ انہیں حکومت پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔