انتخابی مہم کے دوران امیدوار نے کی چین بانٹتے ہوئے اپنی گاڑی کی چابیاں بھی بانٹ دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 جنوری 2020 23:54

انتخابی مہم کے دوران  امیدوار نے  کی چین  بانٹتے ہوئے اپنی گاڑی کی چابیاں ..

پیرو سے تعلق رکھنے والے ایک سیاست دان  نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر  لوگوں سے اپنی کار کی چابیاں واپس کرنے کی  اپیل کی ہے۔ سیاست دان نے یہ چابیاں انتخابی مہم کے دوران کی چین بانٹتے ہوئے دے دی تھی۔
فیس بک پر پوسٹ کی ہوئی ایک ویڈیو میں وانوکو  سے تعلق رکھنے والے سیاست دان  جووینو ہوئرٹا نے لوگوں سے اپیل کی  ہے کہ  وہ  اُن کے پک اپ ٹرک کی  چابیوں کی تلاش میں اُنکی مدد کریں۔

(جاری ہے)

جووینو نے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران وہ لوگوں میں  اپنی سیاسی پارٹی کے نام کے  کی چین بانٹ رہے تھے، اسی دوران انہوں نے اپنی گاڑی کی چابیوں کا کی چین بھی بانٹ دیا۔ جو وینو نے بتایا کہ اپنی گاڑی کے بغیر انہیں انتخابی مہم چلانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے۔
فیس بک ویڈیو میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اُن کی چابی ڈھونڈنے میں اُن کی مدد کریں ورنہ وہ اپنی انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے اور اُن کی گاڑی بھی ایک جگہ ہی کھڑی رہے گی۔
اس ویڈیو پر پیرو سے تعلق رکھنے والے بہت سے صارفین جہاں اس سیاست دان کی  غلطی پر ہنس رہے ہیں، وہاں بہت سے صارفین لوگوں سے اپیل بھی کر رہے ہیں کہ وہ جووینو کی چابیاں لوٹا دیں۔

متعلقہ عنوان :