صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کی سر براہی میں جنوبی وزیرستان کے مشران کا جرگہ پی ڈی ایم اے میں انعقاد

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری خیبر پختونخوا محمد اقبال وزیر کی سر براہی میں جنوبی وزیرستان کے مشران کا جرگہ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی)پی ڈی ایم ای(میں منعقد ہوا، اس موقع پر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے عمائدین، ترجما ن حکو مت خیبر پختونخوا اجمل وزیر، جنوبی وزیرستان کے ایم پی اے نصیر خان، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سمیت اعلی افسران بھی مو جو د تھے۔

جرگہ مشران نے سیٹز ن لاسز کمپنسیشن پروگرام(سی ایل سی پی)کے با رے میں مسا ئل اور مطا لبا ت پیش کئے۔ تفصیلی مشا ورت کے بعد اقبال وزیر نے متاثرین کے مشران کو مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کو زیر التوا چیکس کی فوری ریلز کے احکامات جاری کئے، اسی طر ح مز ید تین ہزار سر وے فارمز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جو تحفظات و مسائل کا اظہا ر مشران نے کیا ان کیلئے ڈپٹی کمشنر جنو بی وزیرستان کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا نے کی ہدایت کی جس میں دو ارکا ن کا تعلق پی ڈی ایم اے سے ہو گا جبکہ مز ید ممبران کا چنا ئوڈپٹی کمشنر کی صوابدید پر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشران بھی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر یں، ہماری حکو مت نے ہمیشہ عوامی حقوق کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ جرگہ مشران نے ان پراطمینا ن کا اظہا ر کیا اور حکو مت کے ساتھ تعاون کی یقین دہا نی کر وائی۔ مشران نے صو با ئی وزیر کی کا وشوں کو سراہا او ان کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :