جہانگیرترین نے معروف اینکرز شاہ زیب خانزاہ اور وسیم بادامی کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا
اسامہ چوہدری ہفتہ 25 جنوری 2020 22:53
(جاری ہے)
انکا مزید کہنا ہے کہ مذکوران پروگرامز یورپ اور برطانیہ میں بھی دیکھے گئے اور ان ممالک میں بھی قانونی کاروائی کی جائیگی۔
اس سے قبل صحافی معید پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو حکومت کو زیادہ تنگ نہیں کرنا چاہیئےکیونکہ جو سیٹیں وہ جیتے ہیں وہ بھی پی ٹی آئی کی ساتھ ایڈجسمنٹ کی وجہ سے جیتے ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو حکومت سے تحفظات ہیں لیکن انہیں جلددور کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت میں حکومت کواتحادی جماعتوں ق لیگ اور ایم کیو ایم کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے شکایات سامنے رکھی گئی تھیں اور اتحادی ختم کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی جس کے بعد کنوینیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفیٰ بھی جمع کروایا گیا تھا۔ستعفیٰ کے بعد بھی جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر کادورہ کیا تھا اور انہیں حکومت کے ساتھ اتحاد میں رہنے کی تلقین کرنے اور معاملات کو درست سمت میں لے جانے کی کوشش کی گئی تھی۔ق لیگ کی جانب سے بھی بار بار تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا جس میں کہا جا رہا تھا کہ ان کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے لوگ ا ب ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ مسائل کے حل کے لئے کہاں جائیں لیکن ہمارے پاس فنڈز ہی نہیں ہیں۔اسی بارت میں بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ جو سیٹیں جیتی ہے وہ بھی پی ٹی آئی کی ایڈجسمنٹ کی وجہ سے جیتی ہے او ق لیگ کو جن مشکلات کا سامنا ہے حکومت کی جانب سے انہیں جلد ختم کر دیا جائے گا لیکن اتحاد کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.