
8کتوں کے غول نے 7 گھنٹوں میں 730 چوہوں کا صفایا کر دیا
امین اکبر
ہفتہ 25 جنوری 2020
23:48

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ چوہوں کو پکڑنا بلیوں کی فطرت ہے۔ حقیقت میں بلیاں چوہے پکڑنے کے معاملے میں کتوں سے کہیں زیادہ سست ہیں۔
چوہوں کی نسل بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔ برطانیہ کے دیہاتی علاقے میں جانوروں کے فارم بیماریاں پھیلانے والے چوہوں سے ختم ہو سکتے ہیں۔ اس لیے جب وہاں چوہوں کی تعداد بڑھتی ہے تو سافک اینڈ نورفک ریٹ پیک کمپنی کو بلایا جاتا ہے، جو اپنے چھوٹے کتوں سے چوہوں کا صفایا کردیتے ہیں۔
اس کمپنی کی سب سے کامیاب چوہے مار مہم اس ماہ کے شروع میں سامنے آئی جب 8 کتوں کے غول نے صرف 7 گھنٹوں میں 730 چوہوں کا صفایا کر دیا۔
(جاری ہے)
کمپنی کے 34 سالہ منیجر ایڈ کک کا کہنا ہے کہ یہ کتے اسی کام کے لیے پالے جاتے ہیں، شکار کرنا ان کے ڈی این اے میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کتوں کی زیادہ تربیت بھی نہیں کرنی پڑتی کیوں ان کی جبلت میں چوہے پکڑنا اور قتل کرنا ہے۔اس کمپنی نے 12 جنوری کو آئی، سافک کے نزدیک سوروں کے ایک فارم پر 8 کتوں کے غول کی مدد سے 7 گھنٹے میں 730 چوہے مارے۔
ایڈ نے بتایا کہ اس فارم پر کچھ چوہے تو قد میں کتوں جتنے ہی تھے۔ ان کی لڑائی دیکھا ایک الگ تجربہ تھا۔ ایڈ نے بتایا کہ چوہوں کو زہر دینے سے ان کے مرنے میں 48 گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ سست اور تکلیف دہ طریقہ ہے جبکہ کتے چوہوں کو 3 سے 4 سیکنڈ میں مار دیتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 8 کتوں کا 7 گھنٹؤں میں 730 چوہے مارنا ان کے لیے بھی حیران کن ہے۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.