{ غریب کمزور ہورہا ہے مافیا کا مقابلہ ڈٹ کریں گے،شیخ رشیداحمد

اتوار 26 جنوری 2020 20:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کمزور ہورہا ہے مافیا کا مقابلہ ڈٹ کریں گے ای سی سی اور کیبنٹ میں آٹے کی مہنگائی پر کھل کر بات کی ہے میں 2021 کا وقت دیتا ہوں اس کے بعدسیاست کے بعد فلاحی کاموں کو دیکھو ںگا لئی ایکسپریس بنے گا، یہ شہر کا واحد حل ہے سی ایم سے ملاقات میں نالہ لئی سب سے اوپر ہے اس بجٹ میں نالہ لئی کے فنڈ نہیں ملے لیکن ہم نکلوا کر رہیں گے راولپنڈی میں ایک اوریونیورسٹی کے قیام کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے کل ایک آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری لے لی ہے راولپنڈی واحد شہر ہوگا جس میں 4 یونیورسٹی ہونگی جبکہ چین سے اشتراک کے ساتھ ریلوے یونیورسٹی بھی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کی نیو کٹاریاں میں کارنر میٹنگ میں گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ جو ہم نے عوام سے وعدہ کیے وہ ہورا کرے میں مدد کی حکومت نہیں زرداری اور شریفوں کے ایجنٹوں کو خطرہ ہے دنیا ادھر سے ادھر ہوجائے کوئی بھی عمران خان کی دیانت پر سوال نہیں اٹھا سکتا5 فروری کو کو 1 بجے عثمان بزدار لال حویلی کے باہر جلسہ میں عثمان بزدار ہونگے عثمان بزدار کہیں بھی نہیں جاریا، ناراض اتحاری بھی مان جائے گی ایم کیو ایم کی باتیں جائز ہیں اور چوہدری برادران بھی ہمارے ساتھ ہونگے چوروں ڈاکوؤں نے ملک کو نوچا جس کی بنا پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاوزیراعظم 2020 میں مسئلہ حل کرلیں گے وزیراعظم نے عام بندے کو سی ایم بنایا، بڑے لوگ چاہتے ہیں وہ بنیںجہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی کا کاروبار کرتے ہیں لیکن چینی کا کام انہی کا نہیں ہے فنڈ ان کی ضرورت ہے شاید ان کو چاہیے ہوںہم نے تو ایک بھی فنڈ نہیں مانگا اور اپنے اسپتال اور کالج مکمل کیے کیبنٹ میں تجویز پیش کروں گا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی منتخب لوگوں پر مشتمل ہونا چاہئے اس دور میں جتنے وعدے اپنے حلقہ سے کئے پورے کر رہا ہوںلئی ایکسپریس وے راولپنڈی کی ضرورت ہے نالہ لئی کے پیسے جاری نہیں ہوئے مگر جاری کروا کر رہیں گے ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا چونکہ راولپنڈی کی بیٹی پڑھ لکھ گئی ہے۔