بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی کے دوران عمر گل کے اعزاز میں تقریب
پیر کے روزپاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے فاسٹ باوٴلر عمر گل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
پیر 27 جنوری 2020 18:07
عمر گل نے انگلینڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2009 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اوورز میں6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جو کہ اس وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔ عمر گل نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔
(جاری ہے)
عمر گل کا یہ ورلڈریکارڈ اگست 2011 میں سری لنکا کے اجنتھا مینڈس نے اس وقت توڑا جب انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پالی کیلے میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
فاسٹ باوٴلر عمر گل نے 2013 میں ایک بار پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 6رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
عمر گل:
عمر گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر میں پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہیں۔
عمر گل نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معترف ہیں جنہوں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔ فاسٹ باوٴلر نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی واضح ہے، یہاں ملک کی خدمت کرنے والے کرکٹرز کو نوازا جانا خوش آئندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔
پی سی بی اس سے قبل سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں جاوید میانداداور کراچی ٹیسٹ میں سلیم یوسف اور راشد خان کو اعزاز سے نواز چکا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.