فریال تالپور سے ملاقات کے لیئے نوڈیرو ہاوًس آنے والوں کا دن بھر تانتا بندھا رہا

ملاقات کرنے والوں نے فریال تالپور کو ان کی رہائی پر مبارکباد دی، پھولوں کے گلدستے اور اجرک کے تحفے پیش کئے آصف علی زرداری کی دوراندیشی و تدبر اور پرعزم بلاول بھًٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی،فریال تالپور

پیر 27 جنوری 2020 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے لیئے نوڈیرو ہاوًس آنے والوں کا دن بھر تانتا بندھا رہا ۔

(جاری ہے)

پیر کو رتوڈیرو سمیت ضلع لاڑکانہ بھر سے پارٹی عہدیداران، کارکنان، معززین اور شہری بڑی تعداد میں نوڈیرو ہاوًس پہنچے ،لاڑکانہ کے علاوہ مضافاتی اضلاع سے بھی معززین، بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے اور کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،ملاقات کرنے والوں نے فریال تالپور کو ان کی رہائی پر مبارکباد دی، پھولوں کے گلدستے اور اجرک کے تحفے پیش کئے اس موقع پر پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

فریال تالپور نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا راز شہید بھٹو کا نظریئہ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ میں پنہاں ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری کی دوراندیشی و تدبر اور پرعزم بلاول بھًٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی حقوق کی حفاظت کرتی رہے گی۔