لاہور، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی پولیس کیخلاف تحریک استحقاق پر سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے چار رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کردی
منگل 28 جنوری 2020 00:07
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے ایوان میں پولیس کے ناروا رویے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی اور کہا کہ اتوار کے روز وزیراعلی ہائوس کے دروازے پر پہنچا تو پولیس نے مجھے روک لیا اور کہا کہ آپ کے ساتھ سٹاف کا بندہ اندر نہیں جا سکتا ، میں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میرے ساتھ آنے والا شخص غیر مسلح ہے، اس لئے اسے میرے ساتھ جانے دیں لیکن پولیس اہلکاروں نے صاف انکار کر دیا۔
انہوںنے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں اگر میرے ساتھ پولیس کا یہ رویہ ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی شروع سے پالیسی تھی کہ پولیس کو عوام دوست بنائیں گے لیکن یہ کوشش رائیگاں جا رہی ہے۔ڈپٹی اسپیکر کی تحریک استحقاق پر حکومت اور اپوزیشن دونوں نے آئی جی پنجاب کو فوری اسمبلی طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ سابق اسپیکر رانا محمد اقبال نے کہا کہ سپیکرپنجاب اسمبلی اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں،اپوزیشن رکن سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ چالیس پولیس اہلکاروں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ، جب مجھ پر تشدد کیا گیا تب اس ایوان نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ رانا مشہود نے کہاکہ اگر ڈپٹی اسپیکر پولیس کے ناروا رویے سے محفوظ نہیںتو پھر کوئی بھی محفوظ نہیںرہے گا،فوری طور پرآئی جی کو طلب کرکے آج ہی فیصلہ کریں۔ وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ آئی جی کو ایوان میں طلب کیا جائے کیونکہ یہ ایوان کے وقار کا معاملہ ہے۔ وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ایسا فیصلہ کیا جائے کہ آئندہ کسی کو ایسی جرات نہ ہو اور اس واقعہ کو مثال بنایا جائے۔چیئرمین استحقاق کمیٹی چوہدری اختر علی نے کہا کہ پولیس کسی کی نہیں سنتی اس معاملے پر سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔ تیمور لالی نے کہا کہ اگر ہائوس کے کسٹوڈین کے ساتھ ایسا واقعہ ہوتا ہے تو قابل مذمت ہے اس پر سخت ایکشن لیا جائے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے ساتھ پولیس کے ناروا رویے کا واقعہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔غلام حیدر وائیں نے ہائوس کی شکایت پر آئی جی پنجاب کو صوبہ بدر کروا دیا تھا،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی اراکین اسمبلی سے بدتمیزی پر سخت ایکشن لیا گیا،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے وزیراعلی ہائوس میں ہونے والی بدتمیزی کے واقعہ کو مثال بنایا جائے گا۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے، ذاتی طور پر ہائوس سے معذرت کرتا ہوں، کمیٹی بنائیں یا ذاتی طور پہ فیصلہ کریں، ایوان کا وقار مجروح نہیں ہونا چاہیے ، ازالے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد ہوگا، اس معزز ایوان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،سپیکر کے فیصلے پر عمل کریں گے واقعہ قابل افسوس ہے اوراس کا ازالہ ہونا چاہیے۔سپیکر نے اپنی سربراہی میں 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کرکے آئی جی پنجاب کو ایک گھنٹے میں طلب کرلیا۔کمیٹی میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری ،وزیر قانون راجہ بشارت اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملک ندیم کامران کو شامل کیا گیا جبکہ سپیکر نے ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی لاہور میں عدم موجودگی پر ایڈیشنل آئی جی انعام غنی اسمبلی پہنچے لیکن سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہم نے آئی جی کو طلب کیا تھا۔چار رکنی کمیٹی نے ایڈیشنل آئی جی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر تے ہوئے آئی پنجاب شعیب دستگیر کوآج منگل کے روز ڈیڑھ بجے اسمبلی طلب کرلیا۔بعدازاں اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔سپیکر پرویز الٰہی نے کہا ڈپٹی سپیکر کو ایوان وزیر اعلی میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے معاملہ پر آئی جی پنجاب کو اسمبلی بلایا گیا لیکن وہ اسلام آباد میں ہیں۔وزیر قانون راجہ بشارت کی آئی جی پنجاب سے فون پر بات ہوئی ہے وہ منگل کو ڈیڑھ بجے پنجاب اسمبلی آئیں گے۔ڈپٹی سپیکر والا معاملہ آئی جی کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں گے۔آئی جی کے ساتھ پولیس اور دیگر معاملات پر اپوزیشن کے خدشات بھی دور کئے جائیں۔سپیکر نے اجلاس آج منگل کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.