یہ شخص 70 دنوں سے 25 میٹر اونچے پول پر نصب ڈرم میں رہ رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 جنوری 2020 23:22

یہ شخص 70 دنوں سے 25  میٹر اونچے پول پر نصب ڈرم میں رہ رہا ہے

52 سالہ ورنون کروگر کا تعلق جنوبی افریقا کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن  ڈلسٹروم سے ہے۔ انہوں نے پچھلے 73 دنوں سے زمین پر قدم نہیں رکھا۔ 73 دنوں سے وہ زمین سے 25 فٹ کی اونچائی پر  ایک چھوٹے سے بیرل / ڈرم میں رہ رہے ہیں۔
ورنون آج سے 22 سال پہلے  بھی اسی طرح  بیرل پر چڑھ کر کئی دنوں رہے تھے تاہم تب وہ اسے ایک چیلنج سمجھے تھے۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ  ایک جزیرے کی سیر کرنے گئے جہاں اُن کے ایک دوست نے انہیں مذاق میں درخت پر بیٹھنے کا کہا۔

شروع میں یہ ایک مذاق تھا، جو بعد میں چیلنج بن گیا۔ورنون نے اس کے بارے میں معلومات جمع کرنی شروع کر دی۔ انہیں معلوم ہوا کہ انڈونیشیا میں ایک شخص 28 دن درخت پر بیٹھنے کا عالمی ریکارڈ بنا چکا ہے۔ اس پر  ورنون کے دوستوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ  پول پر بیٹھنے کا ریکارڈ ٹرائی کریں۔

(جاری ہے)

اس وقت یہ ریکارڈ 54 دنوں کا تھا۔درنون نے  25 میٹر اونچے پول پر نصب بیرل میں 64 دن تک بیٹھ کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔

تب سے یہ ریکارڈ اُن کے پاس ہی ہے۔ اب ورنون نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ریکارڈ کو خود ہی توڑ کر نیا ریکارڈ بنائیں گے۔ ورنون اپنا ریکارڈ توڑ  چکے ہیں اور 80 دنوں تک  پول پر بیٹھنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔
پول پر بیٹھے ورنون کو کھانا ریسٹورنٹ سے جاتا ہے، جو وہ ایک ٹوکری کی مدد سے اوپر کھینچتے ہیں۔ وہ ایک چھوٹے سے بیسن میں ہفتے میں دو دفعہ نہاتے ہیں۔ ٹوائلٹ کے لیے  وہ ایک ٹینک استعمال کرتے ہیں، جس  کا نکاس  سسٹم پول سے ہوتے ہوئے ڈرینج تک جاتا ہے۔


متعلقہ عنوان :