اس جاپانی ڈاکیے نے 24 ہزار خطوط لوگوں کو پہچانے کی بجائے گھر میں چھپا لیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 جنوری 2020 23:23

اس جاپانی  ڈاکیے نے 24 ہزار خطوط  لوگوں کو پہچانے کی بجائے گھر میں چھپا ..

جاپان کے شہر یوکو ہاما میں 61 سالہ ڈاکیے کو گھر میں 24 ہزار خطوط ذخیرہ کرنے پر گرفتار کر  لیا گیا ہے۔ ڈاکیے نے یہ خطوط 2003 سے  لوگوں کو پہنچانے کی بجائے گھر پر ہی جمع کیے  تھے۔
جاپان پوسٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی ملکیت اس پوسٹل سروس  نے پچھلے سال ایک ڈاکیے، جن کا نام نہیں بتایا گیا، کی سرگرمیوں کو نوٹس لیا، تاہم ڈاکیے کو کچھ نہیں کہا گیا۔

بعد میں ڈاکیے کے گھر میں سے 24 ہزار خطوط کا ذخیرہ دریافت ہوا۔  جاپان پوسٹ کا کہنا ہے کہ خطوط کا ذخیرہ گھر پر موجود ہونے کی وجہ  سے اندرونی جانچ میں سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)


ڈاکیے نے تسلیم کیا کہ وہ 24 ہزار خطوط پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ملازمت پسند نہیں لیکن وہ  اپنے ساتھیوں  کے سامنے خود کو کم تر بھی نہیں دکھانا چاہتے تھے۔

اسی لیے وہ خطوط اپنے گھر جمع کرتے رہے۔
جاپان پوسٹ کےترجمان کا کہنا ہے کہ وہ پولیس سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نےمزید کہا کہ وہ جلد از جلد تمام خطوط پہنچائیں گے اور اس کے ساتھ خطوط بھیجنے اور وصول کرنے والوں سے معذرت بھی  کریں گے۔
خطوط کو گھر میں رکھنے والے ڈاکیے کو ا پنے جرم پر 3 سال قید اور 5 لاکھ ین (4600 ڈالر) جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :