خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کے وزیر عمران خان کے نشانے پر

عثمان بزار کے مخالف کیمپ میں رہنے پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب سے ملاقات نہ کی ۔ صابر شاکر

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 29 جنوری 2020 13:42

خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کے وزیر عمران خان کے نشانے پر
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 جنوری 2020 ء ) سینئر تجزیہ کارصابر شاکر نے کہا ہے کہ کے پی کے کے بعد پنجاب میں عثمان بزدار کی مخالفت کرنے والے وزیراعظم کے نشانے پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی کے کے بعد پنجاب میں بھی حکومت مخالف سازشوں پر وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی گئی ۔کہا گیا کہ گورنر پنجاب کا رجحان عثمان بزدار کے مخالف گروپ کی جانب ہے ۔

صابر شاکر کا کہنا ہے کہ رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد دورہ لاہور کے موقع پرعمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ،اور انہیں وقت نہیں دیا گیا ۔بعدازاں گورنر پنجاب چودھری سرور نے عثمان بزدار سے ملاقات کی اور گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کی۔صابر شاکر نے تمام تر معاملے کو چوہے بلی کا کھیل قرار دیدیا ،۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے کہا ہے کہ عاطف خان دیگر وزیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اپنا موقف بیان کر سکیں۔

اس سے قبل صابر شاکر کا کہنا تھا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں، سینئر صحافی صابرشاکر نے کہا کہ ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کی کارکردگی پر تنقید کی گئی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ پنجاب میں عثمان بزدار ڈیلیور نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو مجموعی طور پر پریشر کا سامنا ہے۔