فنکار نے ایک انڈے میں 12 ہزار سوراخ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 جنوری 2020 23:53

فنکار نے ایک انڈے میں 12 ہزار سوراخ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ترکی سے تعلق رکھنے والے حمید حیران  انڈے پر نقش و نگار بنانے والے دنیا کے بہترین فنکار ہیں۔ انہوں نے مرغی کے ایک انڈے  پر  12 ہزار سوراخ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
یہ سن کر بہت حیرت ہوتی ہے کہ کوئی انڈے میں میں سوراخ بھی کر سکتا ہے لیکن 62 سالہ حمید حیران نے ایک انڈے میں 12 ہزار سوراخ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ حمید 1988 میں  ایک پیشہ ورانہ حادثے کی وجہ سے معذور ہوگئے تھے۔

اس کے بعد اُن کا زیادہ تر وقت انڈے کے چھلکوں  پر سوراخ کر کے نقش و نگار بنانے میں گزرنے لگا۔ اسی مشغلے کی وجہ سے وہ  اس فن میں دنیا کے مقبول ترین فنکار بھی بن گئے۔ نقش ونگار بنانے کے ساتھ ساتھ وہ انڈے میں سب سے زیادہ سوراخ کرنے کے عالمی ریکارڈ کے پیچھے بھی لگے ہوئے تھے۔
انہوں نے پہلی بار انڈے میں 8708 سوراخ کر کے  ایک پاکستانی فنکار کا ریکارڈ توڑا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے انڈے میں 11827 سوراخ کر کے  نیا ریکارڈ بنایا اور اب 12 ہزار سوراخ کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
حمید نے بتایا ”میں نے پہلے پاکستانی فنکار کا 7500 سوراخ  ریکارڈ 8708 سوراخ سے توڑا۔ اب میں نے اپنا ہی ریکارڈ 11827 سوراخ سے توڑا“
حمید نے اپنا ریکارڈ توڑنے میں ایک سال لگایا ہے۔انہوں نے وہ تیکنیک ظاہر نہیں کی جس سے  انڈے کا چھلکا 12 ہزار  سوراخ کے باوجود بھی نہیں ٹوٹتا۔حمید نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے انڈے کو سرنج کی مدد سے خالی کرتے ہیں۔
حمید ورلڈ ایگ کارونگ آرٹ انسائیکلو پیڈیا میں شامل پہلے ترک ہیں ، وہ ورلڈ ایگ کارونگ آرٹ فاؤنڈیشن کے رکن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :