
دنیا بھر میں مقبول خون سے بننے والے 7 پکوان
امین اکبر
جمعہ 31 جنوری 2020
23:34

خون آشام یا ویمپائر ز کی دو خصوصیات ایسی ہیں جو کچھ عام لوگوں میں بھی ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک سورج کی روشنی سے بچنا اور دوسری خون سے بنے مشروب پینا یا کھانے کھانا ہے۔دنیا کے بہت سے علاقوں میں خون سے بنے پکوان نہ صرف پسند کیے جاتے ہیں بلکہ مزے لے کر کھائے بھی جاتے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو چند ایسے ہی پکوان یا مشروبات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو خون سے بنتے ہیں۔
1۔ سانپ کے خون سے بنی شراب۔ ویتنام
ویتنام میں واقع ہنوئی کے شہر کے ریسٹورنٹس سانپ کے خون سے بنی شراب پیش کرنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ان ریسٹورنٹس میں صارفین سانپ کا گوشت کھانے کے علاوہ ان کے خون کی بنی شراب بھی پیتے ہیں۔ خون سے بنی یہ شراب چاول کی شراب میں سانپ کا خون ملانے سے بنائی جاتی ہے اور گرماگرم پیش کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
2۔ بلڈ پلیٹر۔ فن لینڈ اور سوئیڈن
فن لینڈ اور سوئیڈن میں بلڈ پلیٹر(Blodplättar) ایک مقبول پکوان ہے۔ یہ اصل میں کیک ہوتا ہےجسے سور کے تازہ خون سے بنایا جاتا ہے۔ یہ کیک خون آٹے، پیاز اور چند دوسرے اجزا کے ساتھ بنایا جاتا ہے اور میٹھے فروٹ جیم یا شربت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
3۔ تھائی بوٹ نوڈلز۔ تھائی لینڈ
تھائی لینڈ میں مقبول تھائی بوٹ نوڈلز(Thai Boat Noodles) میں خون کو نوڈلز سوپ میں ملایا جاتا ہے، جو اس کا رنگ مزید گہرا کر دیتا ہے۔
4۔ جادو سنام۔ بھارت
شیلانگ ،بھارت کے کھاسی قبیلے کے لوگوں میں جادو سنام (Jadoh Snam) ایک مقبول پکوان ہے۔ دیکھنے میں یہ بریانی کی طرح ہوتا ہے ۔ اس کی تیاری کے دوران اس میں سور یا مرغی کا خون ملایا جاتا ہے۔
5۔ سور کے خون کی آئس کریم۔ امریکا
امریکا میں سور کے خون کو آئس کریم میں انڈے کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔
6۔ بلیک ٹوفو۔ چین
چین میں ٹوفو کی تیاری میں سور، مرغی یا بطخ کا خون ملایا جاتا ہے ، جس سے اس کا رنگ گہرا سیاہ ہو جاتا ہے۔
7۔ مورسیلا۔ سپین
سپین میں مورسیلا ( سپینش بلڈ ساسیج) کو بھی خون سے بنایا جاتا ہے۔ سپین کے مختلف علاقوں میں اسے مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے۔کچھ جگہوں پر اسے پیاز اور کچھ جگہوں پر اسے چاولوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے لیکن اس میں خون لازمی شامل ہوتا ہے۔یہ پکوان برٹش بلیک پڈنگ جیسا ہوتا ہے، جس میں بھی خون ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.