
بھارتی خاتون نے کبھی کبھار نہانے والے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا
امین اکبر
اتوار 2 فروری 2020
23:54

ایک 20 سالہ بھارتی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا ہے۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ اُن کے شوہر میں سے بہت زیادہ بدبو آتی ہے کیونکہ وہ 10 دنوں میں ایک بار نہاتے ہیں۔
بہار کے ضلع ویشالی سے تعلق رکھنے والی سونی دیوی نے طلاق کی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اُن کے 23 سالہ پلمبر شوہر نہ تو نہاتے ہیں اور نہ ہی برش کرتے ہیں۔ سونی نے مزید کہا کہ اُن کے شوہر کو معاشرتی طور طریقے بھی نہیں آتے۔
(جاری ہے)
سونی نے بتایا کہ اُن کے بچے نہیں ہے اور میاں بیوی کے طور پر اُن کے تعلقات بھی خوشگوار نہیں۔سونی نے درخواست کی ہے کہ انہیں جہیز میں دئیے گئے زیورات اور دوسرا قیمتی سامان بھی واپس دلایا جائے۔
سٹیٹ وومنز کمیشن کے ممبر، جہاں سونی نے درخواست دی ہے، نے بتایا کہ انہوں نے جوڑے کو دو مہینے دئیے ہیں تاکہ اپنے معاملات کو بہتر بنا لیں۔ تعلقات بہتر نہ ہونے کی صورت میں یہ درخواست علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ کو بھیج جائے گی۔
سونی کے شوہر منیش رام نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اور وہ اپنا طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.