کوہالہ کے مقام پر منعقدہ جلسہ کے شرکاء کی مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی شدید مذمت
اقوام متحدہ اپنے چارٹر،قرار دادوں اور انسانی حقوق کی عالمی دستاویزات کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ، قرارداد میں مطالبہ
بدھ 5 فروری 2020 22:55
(جاری ہے)
قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ ، آئین کے آرٹیکل 370اور 35-Aکی منسوخی اور اس کے بعد مسلسل کرفیو ، لاک ڈائون ، ذرائع مواصلات کی بندش اور ریاست جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔
قرار اداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس سیز فائر لائن پر ہندوستان کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں ، سویلن آبادی اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اس کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین کی خلاف ورزی قرار دتیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔یہ اجلاس اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں وکشمیر کی سالمیت ، وحدت اور تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ‘‘ کے مطابق کشمیری اور پاکستان عوام کے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا۔قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع مقبوضہ جموںو کشمیر کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ایک اور قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع پاکستانی عوام ، حکومت پاکستان ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا۔قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس بھارتی رہنمائوں کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملہ کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ایسی صورت میں پوری قوم متحدہو کر جارحیت کو منہ توڑ جوا ب دے گی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع شہدائ کشمیر کو خراج عقیدت اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.