پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کا نقصان

جمعرات 6 فروری 2020 18:26

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کو 25ارب78کروڑ76لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس159.84پوائنٹس کی کمی سی40724.40پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 55.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 12.51فی صدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورایک روزہ تعطیل کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی بڑھنے کے باعث تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41163پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس سے انڈیکس 40684پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 40700پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس159.84پوائنٹس کی کمی سی40724.40پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس77.27پوائنٹس کی کمی سی18713.45پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 95.47پوائنٹس کی کمی سی28398.37پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ194میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب78کروڑ76لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر کر76کھرب 71ارب25کروڑ92لاکھ روپے ہوگیا۔

جمعرات کو12کروڑ78لاکھ3ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت1کروڑ82لاکھ88ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 44.89روپے کے اضافے سے بڑھ کر793.20روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 40روپے کے اضافے سی2040روپے ہوگئی جب کہ سروس انڈسٹریز اورجے ڈی ڈبیلوشوگر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب30.90روپے اور19.74روپے کی کمی ہوئی جس سے سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 900.05ہزار روپے اور جے ڈی ڈبیلو شوگرکے حصص کی قیمت309.27روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ،ہیسکول پٹرول ،لوٹی کیمکل،بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈ،میپل لیف ،ایونشن ، فوجی سیمنٹ ،اینگرو پولیمر،ٹی آر جی پاکستان اور پاک انٹر بلک کے شیئرز نمایاں رہے ۔