
یہ کلینک 1 کروڑ 16 لاکھ روپے میں معمولی سرجری سے بالغ انسان کے قد کو 6 انچ بڑھا سکتا ہے
امین اکبر
جمعرات 6 فروری 2020
23:17

لاس ویگاس میں قائم ایک کلینک کو انٹرنیٹ پر کافی شہرت مل رہی ہے۔ اس کلینک کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں75 ہزار ڈالر خرچ کرنے کے بعد کوئی بھی اپنے قد کو چند انچ بڑھا سکتا ہے۔اس کے لیے یہ کلینک ٹانگوں کی معمولی سرجری کرتا ہے۔
لمبپلاسٹ ایکس انٹی ٹیوٹ(LimbPlastX Institute) بھاری فیس لے کر مریض کے قد میں 6 انچ کا اضافہ کر سکتا ہے۔اس کلینک کے ایک کنسلٹنٹ ڈاکٹر کیون ڈیبیپرشاد نے بتایا کہ 2019 میں 30 افراد نے اس پروسیجر کے ذریعے اپنا قد بڑھایا۔
(جاری ہے)
اس ڈیوائس کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاتا جس کے بعد صرف ایک سال میں آپ کا قد مطلوبہ سائز تک بڑھ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کے مریضوں میں 90 فیصد مرد ہوتے ہیں جو 5 فٹ 6 انچ قد میں چند انچ مزید اضافہ چاہتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پروسیجر میں سرجری کے دوران ہی ٹانگوں کی لمبائی نہیں بڑھائی جاتی بلکہ یہ آپریشن کے بعد بیرونی ریموٹ کنٹرول سے بڑھائی جاتی ہے۔پروسیجر کے بعد ہر روز ایک ملی میٹر کےحساب سے قد بڑھایا جاتا ہے۔ ایک ملی میٹر کا یہ اضافہ ایک بٹن کو چھو کر کیا جاتا ہے۔یہ ریموٹ کنٹرول مریض خود استعمال کرتے ہیں۔سرجری کے بعد دو سے چار ہفتوں میں فزیکل تھراپی کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ فیزیکل تھراپی کلینک کی 75 ہزار ڈالر فیس میں شامل ہے۔
قد بڑھانے کے آپریشن تقریباً گزشتہ ایک صدی سے کیے جا رہے ہیں لیکن لمبپلاسٹ ایکس انسٹی ٹیوٹ وہ پہلی کمپنی ہے جو اسے حسن میں اضافے کے لیے کررہی ہے۔ اس سے پہلے یہ آپریشن ٹانگوں کے زخمی ہونے یا حادثات کی وجہ سے کیے جاتے تھے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.