
جیل سے فرار ہوکر کئی دہائیوں تک دوہری زندگی گزارنے والے شخص کی داستان وائرل ہوگئی
امین اکبر
ہفتہ 8 فروری 2020
23:55

2015 میں ایف بی آئی نے بوبی لو(Bobby Love) کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ بوبی شمالی کیرولائنا کی جیل سے فرار ہو کر کئی دہائیوں سے دوہری زندگی گزار رہے تھے۔ اُن کے خاندان کو بھی اُن کی دوہری شناخت کےبارے میں معلوم نہیں تھا۔
بوبی کی یہ کہانی مقبول فیس بک پیج ہیومنز آف نیویارک نے 11 پوسٹوں کی صورت میں شائع کی ہے، جس کے بعد یہ تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔
(جاری ہے)
اس پر بوبی نے آہستگی سے کچھ جواب دیا۔
جس کے جواب میں ایف بی آئی کے ایک آفیسر نے کہا کہ تم بہت بھاگ لیے۔اس کے بعد شیرل لو کو معلوم ہوا کہ اُن کے شوہر کا اصل نام بوبی لو نہیں بلکہ والٹر ملر ہے اور وہ 1977 میں جیل سے بھاگ کر نیو یارک آ گئے تھے۔37 سال تک دوہری زندگی گزارنے کے بعد وہ 2015ء میں قانون کی گرفت میں آئے۔ اس عرصے میں اُنہوں نے اپنا خاندان بنایا، اُن کے بچے ہوئے جو جوان بھی ہوگئے۔بوبی اور شیرل کی کہانی ہیومنز آف نیویارک کے برانڈن سٹینٹن کو معلوم ہوئی تو انہوں نے اسے اپنے پیج پر شیئر کر دیا جہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔ ہیومنز آف نیویارک کی پوسٹس کے مطابق بوبی یا والٹر ایک غریب گھر میں پیدا ہوئے۔ وہ 7 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے۔ اُن کی ماں نے تنہا اُن کی پرورش کی۔ وہ بچپن میں ہی غلط صحبت کا شکار ہو کر بنک لوٹنے لگے۔کچھ وقت بعد انہوں نے اپنے گینگ کو چھوڑ کر اکیلے بنک لوٹنا شروع کر دیا۔ایک بار وہ شمالی کیرولائنا کے ایک بنک کو لوٹ رہے تھے کہ منیجر نے وہاں لگے خاموش الارم کا بٹن دبا دیا۔ کچھ دیر بعد وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انہیں 25 سے 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اچھے چال چلن کی وجہ سے اُنہیں ایک کم پہرے والی جیل میں منتقل کر دیا گیا، جہاں سے انہوں نے فرار کا منصوبہ بنایا۔
بوبی جیل میں ریڈیو سٹیشن میں کام کرتے تھے، اس لیے اُن کے پاس قیدیوں کے کپڑوں کے علاوہ ایک سادہ کپڑوں کا جوڑا بھی تھا۔ایک بار اُن کی ڈیوٹی سڑک پر لگی تھی۔ چوکیدار کے معمولات جاننے کے بعد وہ بس میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
نیوز آبزور کے مطابق بوبی نے 1985 میں شادی کی اور 2015 میں پکڑےگئے۔انہیں واپس شمالی کیرولائنا کے حوالے کر دیا گیا۔ شیرل نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر پر اصلیت نہ بتانے پر غصے تو تھیں لیکن وہ اُن سے نفرت نہ کر سکیں۔وہ اپنے شوہر کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔
سوشل میڈیا پر شیرل اور بوبی / والٹر کی کہانی اور اُن کی محبت کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور اسے لاکھوں بار لائکس اور شیئر کیا جا چکا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.